دوحا: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کم ترقی یافتہ ممالک کے قرض کی شرائط کو آسان کرنا چاہیے۔دوحا میں اقوام متحدہ کے زیراہتمام کم ترقی یافتہ ممالک کی پانچویں کانفرنس سے خطاب کے دوران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان سماجی اور اقتصادی ترقی میں اس فورم کی بھرپورحمایت کرتا ہے.کم ترقی یافتہ ملکوں کی پائیدار ترقی کیلئے کانفرنس کا بروقت انعقاد خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ کم ترقی یافتہ ممالک موسمیاتی تبدیلی اور کورونا سے بری طرح متاثر ہوئے.کم ترقی یافتہ ممالک کی پائیدار ترقی کے لئے کانفرنس کا بروقت انعقاد کیا گیا. ہمیں مل کر کم ترقی یافتہ ممالک کے عوام کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے۔وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تمام اہم فورمز پر کم ترقی یافتہ ممالک کی آواز کو اجاگر کرتا رہے گا. کم ترقی یافتہ ممالک کیلئے ویکسین کی فراہمی تسلسل سے یقینی بنانا ضروری ہے. کم ترقی یافتہ ممالک کے قرض کی شرائط کو آسان کرنا چاہیے۔