بدقسمتی سے پاکستان میں دہشت گردی دوبارہ واپس آگئی: فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کے اصل مسئلے پیچھے رہ گئے اور معیشت تباہ ہوگئی۔سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان دہشت گرد حملے پر افسوس ہے، بلوچستان حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق شہادت بڑھنے کا امکان ہے.بدقسمتی سے پاکستان میں دہشت گردی دوبارہ واپس آگئی ہے. وفاقی حکومت کو کوئی فکر نہیں وہ چوبیس گھنٹے عمران خان کی گرفتاری کے پیچھے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے اصل مسئلے پیچھے رہ گئے اور معیشت تباہ ہوگئی ہے. امن و امان کی صورتحال مزید ابتر اور آئین کو بھی تباہ کرنے کے پیچھے لگے ہیں. سمجھ نہیں آرہی کہ اتنی چھوٹی سوچ کے لوگ اتنی بڑی کرسیوں پر بیٹھ کیسے گئے ہیں.انکا کہنا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد کا فیصلہ قانونی طور پر غلط ہے. ہم نے ایڈیشنل سیشن جج کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کی تقریر پر پابندی حکومتی ہسٹیریا کو ظاہر کرتی ہے. پابندی سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ اتنے کمزور ہیں کہ الفاظ سے ڈرتے ہیں۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ہم نے پابندی کو چیلنج کردیا ہے اور کچھ دیر میں پٹیشن سامنے لے آئیں گے، میڈیا کیساتھ کھڑے ہیں. اس طرح کے فاشسٹ اقدامات کی تاریخ نہیں ملتی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھی میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کے ٹوئٹ پر کہا نواز شریف لندن میں ہے جبکہ عمران خان لاہور میں موجود ہے۔اسد قیصر نے مزید کہا کہ میرے خیال میں مریم جانتی ہے کہ نواز شریف کتنا دلیر ہے اور عمران خان کتنا دلیر ہے۔

ای پیپر دی نیشن