الیکشن ان کی سیاسی موت ہے کیونکہ عمران خان نے ایک ہجوم کو بلآخر ایک قوم بنادیا: قاسم سوری

Mar 06, 2023 | 18:42

ویب ڈیسک

پی ٹی آئی رہنما قاسم سوری نے کہا ہے کہ الیکشن امپورٹڈ حکومت کی سیاسی موت ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر پی ٹی آئی رہنما قاسم سوری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جو ذہنی گراوٹ و بچگانہ ٹویٹس مریم صفدر، ان کی کنیزوں اور بوڑھے ن لیگی قیادت کی جانب سے آرہی ہیں, اس سے ان لوگوں کی فرسڑیشن اور الیکشن سے ہر صورت فرار واضح ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں حالات خراب کرنا انکی آخری چال ہے اور الیکشن ان کی سیاسی موت ہے کیونکہ عمران خان نے ایک ہجوم کو بلآخر ایک قوم بنا دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کو پاکستان میں اڈے نہ دینے اور پاکستان میں چلنے والی امریکی ڈرون مہم کی مخالفت کی وجہ سے عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے سے رجیم چینج آپریشن کے تحت معزول کیا گیا، ہارس ٹریڈنگ، دھونس دھمکیوں کے بل بوتے پر تحریکِ عدم اعتماد لائی گئی اور امریکہ نے اپنے پٹھو پاکستان پر مسلط کر دیے۔پی ٹی آئی رہنما قاسم سوری نے مزید کہا کہ گھبرائے ہوئے حکمرانوں کا ایک اور گھٹیا پن، چیئرمین عمران خان پر لاہور میں کی گئی تقریر کا مقدمہ کوئٹہ میں ہمیشہ کیطرح ایک محب وطن نامعلوم شہری کی جانب سے درج کا مقصد صرف عدالتوں میں بلا کر جان خطرے میں ڈالنی اور الیکشن ہے جبکہ لاہور میں کی گئی تقریر کامقدمہ کوئٹہ میں ایک بھونڈا مذاق ہے۔

مزیدخبریں