ایک سال میں پی آئی اے کے 75 پائلٹس نے ملازمت سے استعفے دیے۔ کراچی سے ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن کے 30 سے زیادہ پائلٹس کے استعفے منظور ہو چکے ہیں۔ ان ذرائع کا کہنا ہے کہ استعفیٰ دینے والوں میں بوئنگ 777 اور ایئربس اے 320 طیاروں کے پائلٹ اور فرسٹ آفیسر شامل ہیں۔ پائلٹس کے استعفے کے اثرات فلائٹ شیڈول پر پڑ رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پائلٹس نے استعفے مبینہ طور پر کم تنخواہوں اور انتظامیہ کے غیر پیشہ ورانہ رویوں پر دیے۔ مستعفی 23 پائلٹس نے قطر ایئرلائنز، 3 نے امارات ایئر لائنز اور 3 نے نجی ایئرلائن سیال ایئر کو جوائن کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی شہریت رکھنے والے 7 پائلٹوں نے امریکی ایئر لائنز سے رجوع کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈائریکٹر سیفٹی کیپٹن حسنات اور چیف پائلٹ ٹیکنکل کیپٹن نبیل جاوید بھی مستعفی پائلٹس میں شامل ہیں۔
ایک سال میں پی آئی اے کے 75 پائلٹس نے ملازمت سے استعفے دیے
Mar 06, 2023 | 23:12