فلپائن کے اعزازی قونصلر جنرل ڈاکٹر عمران یوسف کے اعزاز میں تقریب

Mar 06, 2024

لاہور (لیڈی رپورٹر) قاسم علی شاہ فا¶نڈیشن میں فلپائن کے اعزازی قونصلر جنرل ڈاکٹر عمران یوسف کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس نشست میں پرنٹ میڈیا سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔ جس میںچیف نیوز ایڈیٹر نوائے وقت دلاور چودھری، یوسف عباسی، ضمیر آفاقی، وقار اشفاق اور شیر علی شامل تھے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ خلیل احمد اور دیگر مہمانوں نے بھی شرکت کی۔ ڈاکٹر عمران یوسف کئی کتابوں کے مصنف اور گزشتہ 28 سال سے مائنڈ سائنس کے موضوع پرشاندار خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ انہی خدمات کی بنیاد پر انہیں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا جاچکا ہے، قاسم علی شاہ نے اپنی گفتگو میں ڈاکٹر عمران یوسف کی خدمات کو سراہا اور انہیں لاہور آمد پر خوش آمدید کہا، ڈاکٹر عمران یوسف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج معاشرے میں دولت کی حرص بڑھ چکی ہے، لوگ حلال ، حرام کی تمیز بھول چکے ہیں ،وہ دین و دنیا میں توازن نہیں لا رہے اور اندھا دھند مال و دولت کے پیچھے بھاگ رہے ہیں، جس کی وجہ سے لوگوں کی اکثریت ڈپریشن کا شکار ہو چکی ہے۔ انہوں نے معاشرے کو بہتر اور پرسکون بنانے کے حوالے سے مفید تجاویز بھی پیش کیں۔ 

مزیدخبریں