لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) محکمہ اوقا ف ومذہبی امور پنجاب میں طویل خدمات سرانجام دینے والے زونل ایڈ منسٹریٹر اوقاف ڈیرہ غازی خان رانا عبد الحلیم کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے ایوان ِ اوقاف، لاہور میں "الوداعی تقریب "منعقد ہوئی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری/چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہررضابخاری نے کہا کہ گڈ گورننس اور ٹائم مینجمنٹ کے بغیر ترقی ممکن نہیں، سروس ڈلیوری کو یقینی بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔