فروری : ٹاپ 30 تھانوں کی حدود میں ڈکیتی‘ چھیننے کی 894 وارداتیں

Mar 06, 2024

لاہور(نامہ نگار)رواں سال 2024 میں گزشتہ ماہ فروری کے دوران ٹاپ 30 تھانوں کی حدود میں ڈکیتی و چھیننے کی 894 وارداتیں ہوئیں۔ شہریوں سے کروڑوں روپے مالیت کی نقدی وسامان لوٹ لیا گیا ہے۔پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال فروری میں شاہدرہ رابری و سنیچنگ کی 70 وارداتوں کےساتھ لاہور کا سب سے خطرناک تھانہ رہا۔ گارڈن ٹاو¿ن 47 وارداتوں کےساتھ دوسرے ‘نواب ٹاو¿ن رابری و سنیچنگ کی 42 وارداتوں کیساتھ تیسرے ‘کاہنہ رابری و سنیچنگ کی 41 وارداتوں کےساتھ چوتھے نمبر پر رہا ہے۔13 فروری خطرناک ترین دن رہا‘ رابری کی 56 وارداتیںہوئیں۔فروری کے دوران ون فائیو پر ڈکیتی و رابری کی 2034 کالز موصول ہوئیں جبکہ موبائل و پرس چھیننے کی 1141 کالز ون فائیو پر موصول ہوئیں۔

مزیدخبریں