لاہور(نامہ نگار)سابق گورنر پنجاب،پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود سے سابق صوبائی وزیر چوہدری عبدالغفور،فہد بھٹی،ڈویڑنل ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اعظم خان ملغانی،عارف منجھوٹہ، ضلعی صدر رحیم پیپلز پارٹی ہیومن رائٹس سیل چوہدری اظہار ایڈووکیٹ،اسد ڈھلوں ایڈووکیٹ نے ملاقات کی ،اس موقع پر عبدالقادر شاہین اورسید عطاء حیدر گیلانی بھی موجود تھے۔مخدوم سید احمد محمود نے پارٹی رہنماو¿ں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی غریب عوام کی جماعت ہے اور غریبوں کے مسائل حل کرنے پر یقین رکھتی ہے ملک اور قوم کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کی قربانیاں تاریخی مثال ہیں،پاکستان پیپلز پارٹی کے قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے بعد پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے روٹی کپڑا مکان کے نعرے پر قائم ہیں۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری روٹی کپڑا مکان کے نعرے پر قائم ہیں:مخدوم سید محمود
Mar 06, 2024