آئی ٹی انڈسٹری کے فروغ کےلئے سٹیٹ آف دی آرٹ سنٹر و دیگر تجاویز پر غور 

لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت لاہور اربن انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ بارے خصوصی اجلاس ہوا۔اجلاس میں شہر میں جاری، منظور شدہ اور مجوزہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی پیش رفت بارے بھی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے صوبائی دارالحکومت میں پبلک ٹرانسپورٹیشن کے موجودہ انفرا سٹرکچر پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں شہر لاہور کے پبلک ٹرانسپورٹیشن کے مسقبل کے پلان کے خدو خال پر بھی بریفنگ دی گئی۔شہر میں بڑھتی ہوئی آبادی و ضروریات کے پیش نظر ٹرانسپورٹیشن سسٹم کے استعداد کار میں اضافے کی ضرورت ہے۔ اجلاس میں آئی ٹی انڈسٹری کے فروغ کے لیے اسٹیٹ آف دی آرٹ سنٹر و دیگر تجاویز پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ارفع کریم ٹاور کے قریب آئی ٹی ٹاور/سنٹر کی تعمیر کے مختلف پلان و بزنس پرپوزل پر بھی بریفنگ دی گئی۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی اولین ترجیحات میں جدید پیمانوں پر آئی ٹی انڈسٹری کا فروغ شامل ہے۔آئی ٹی انڈسٹری کے فروغ و سہولت کے لیے سرمایہ کاروں کو پرکشش مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن