لاہور(خبرنگار)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ”ستھرا پنجاب“ پر عملدرآمد زور و شور سے جاری ہے۔ عوامی شعور کیلئے آگاہی مہم کے حوالے سے لبرٹی چوک پر آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا، ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر، سی ای او بابر صاحب دین ، سیاسی و سماجی رہنماو¿ں، ٹریڈ یونین کے عہدیداروں کے علاوہ ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز، آگاہی ونگ کی ٹیموں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ لاہور کے 9 ٹاو¿نز میں 10 ہزار سے زائد صفائی ورکرز روزانہ کی بنیاد پر تعینات کیے گئے ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ 600 سے زائد منی ڈمپرز، 150 سے زائد کمپیکٹرز، 40 سے زائد مکینیکل سویپرز ستھرا پنجاب آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مین روڈ و مین علاقے پہلے بھی صاف ہوتے تھے اب گلی محلوں کو بھی صاف کیا جارہا ہے۔ عوامی شعور کیلئے روزانہ 20 سے زائد مقامات پر آگاہی واکس کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ شہر بھر میں موجود 500 سے زائد اوپن پلاٹس سے ویسٹ ا±ٹھا کر کلیئر کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔