لاہور(نیوز رپورٹر )پیٹری اوٹک کے صدر اور تاجر رہنما میاں متین نے کہا ہے کہ موجودہ الیکشن نتائج پر قوم کی اکثریت مطمن نہیں ،ہارنے والے امیدوار دھاندلی کا الزام لگا رہے ہیں،کسی بھی پارٹی کوواضح اکثریت نہیں ملی ۔ان حالات میں حکومت چلانا مشکل ہو گا۔اتحادی حکومت میں زیادہ سے زیادہ پارٹیوں کی شمولیت سے سیاسی تناو¿کم ہوگا، اس حوالے سے شاہد خاقان عباسی کا بیان حقیقت پر مبنی ہے کہ حکومت میں سب شامل ہوں اور شکایات کا کسی حد تک ازالہ ہو جائے اور ملک سیاسی تناو سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے لیکن ملک کے مالی حالات کے پیش نظروزراءکی فوج ظفر موج بھرتی نہ کی جائے۔
اتحادی حکومت میں زیادہ سے زیادہ پارٹیوں کی شمولیت سے سیاسی تناو¿کم ہوگا: میاں متین
Mar 06, 2024