روپے کی قدرمیں کمی، پیداواری لاگت جیسے مسائل کا سامنا ہے:کاشف انور

Mar 06, 2024

لاہور(کامرس رپورٹر ) بورڈ آف انویسٹمنٹ کے اعلیٰ سطحی وفد سے خطاب کرتے ہوئے لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے سرمایہ کاری کے فروغ میں حائل چیلنجز پر سیر حاصل گفتگو کی اور کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاروں کو ترغیب دینے کیلئے مقامی انڈسٹری کے مسائل حل کیے جائیں۔ پچھلے چند سال سے کاروباری شعبہ کو روپے کی قدر میں کمی ، افراط زر میں اضافے اور زیادہ پیداواری لاگت جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی ریٹ بائیس فیصد پر جا پہنچا ہے۔ لاہور چیمبر کے صدر نے بجلی، گیس پٹرول کی زیادہ قیمتوں، بند صنعتی یونٹس پر ایم ڈی آئی چارجز، ایکسل لوڈ کی حد میں کمی ، کارگو ڈلیوری چارجز میں اضافہ اور ایل سی نہ کھلنے جیسے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ایکسپورٹرز عالمی منڈی میں مقابلہ کرنے کے قابل ہوسکیں۔ وفد میں سیکرٹری بورڈ آف انویسٹمنٹ محمد سہیل راجپوت ، ایڈیشنل سیکرٹری امبرین افتخار ، ڈائریکٹرزندیم بشیر ، محمود طفیل، ڈاکٹر قدسیہ بتول ، ڈائریکٹر پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ڈاکٹر عمران ہاشمی اور ڈائریکٹر بزنس فسیلٹیشن خیبرپختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈاقبال سرور شامل تھے۔ 

مزیدخبریں