ملک میں ایک بار پھر دو خاندانوں کا تسلط قائم ہوگیا:لیاقت بلوچ 

Mar 06, 2024

لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) نائب امیر جماعت اسلامی، مجلس قائمہ سیاسی قومی ا±مور کے صدر لیاقت بلوچ نے منصورہ میں مشاورتی اجلاس اور ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ایک بار پھر دو خاندانوں کا تسلط قائم ہوگیا۔ ماضی میں بھی بھٹو خاندان اور شریف خاندان سے وابستہ توقعات نے قوم کو مایوسیاں دیں۔ عوام نے دو خاندانوں کے تسلط کے خاتمہ کے لیے بانی پی ٹی آئی سے محبتیں اور توقعات وابستہ کیں مگر یہ بھی المناک حقیقت ہے کہ تحریک انصاف بھی دو خاندانوں کے سامنے بے بس اور ناکام ہوگئی۔

مزیدخبریں