سٹاک مارکیٹ :سرمایہ میں 64ارب83کروڑ روپے سے زائد کمی

کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتہ کے دوسرے روز کاروبار حصص مندی کی جانب گھوم گیا۔اگرچہ منگل کو کاروبار کی ابتداء مثبت زون میں ہوئی اورایک موقع پر100 انڈیکس 184پوائنٹس کی تیزی سے 66134پوائنٹس تک بھی پہنچا لیکن بعد ازاں پہیہ مندی کی جانب گھوم گیا۔ مارکیٹ کے سرمائے میں 64ارب83کروڑ روپے سے زائد کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 94کھرب روپے کی سطح سے نیچے گر کر 93کھرب روپے کی سطح پر آگیا۔مارکیٹ میں کے ایس ای100انڈیکس میں 225.68پوائنٹس گھٹ کر65726.04پوائنٹس پر بند ہوا ‘132.18پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس22285.04پوائنٹس پربندہواجبکہ کے ایس ای آ ل شیئرز انڈیکس265.39پوائنٹس کی کمی سے 43423.67پوائنٹس اور کے ایم آئی 30انڈیکس 773.25پوائنٹس کے خسارے سے 111281.23پوائنٹس رہ گیا۔مندی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 64ارب83کروڑ41لقاکھ75ہزار569 روپے کم ہوکر93کھرب37ارب 44کروڑ88لاکھ97ہزار204روپے رہ گیا۔ مارکیٹ میں منگل کو16ارب59کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 39کروڑ65لاکھ98ہزار408 حصص کے سودے ہوئے جبکہ 16ارب 28کروڑروپے سے زائد مالیت کے 47کروڑ28لاکھ62ہزار شیئرزکا کاروبار ہوا تھا۔مجموعی طور پر 352کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے134کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،204میں کمی اور14کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...