سنسنی خیز مقابلہ ‘پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 4 رنز سے شکست دےدی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پی ایس ایل 9 کے 21ویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 4 رنز سے شکست دےدی۔راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کی جانب سے دیے گئے 205 رنز کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 5 وکٹوں پر 200 رنز بناسکی۔افتخار احمد کی 60 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، کپتان محمد رضوان 32 اور کرس جارڈن 30 رنز بناسکے۔عامر جمال نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، مہران ممتاز اور نوین الحق نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیااور 5 وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز بنائے۔کپتان بابر اعظم نے 64 رنز کی اننگز کھیلی، صائم ایوب بھی 46 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ٹام کوہلر کیڈ مور 5 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے، حسیب اللہ خان 31 رنز بنا کر جارڈن کو وکٹ دے بیٹھے،رومن پاول نے 23 رنز بنائے جبکہ عامر جمال 12 رنز کےساتھ ناٹ آو¿ٹ رہے۔ اسامہ میر نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، کرس جارڈن نے دو وکٹ حاصل کی۔بابر اعظم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ 

ای پیپر دی نیشن