اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سوشل میڈیا ایپلیکیشن فیس بک اور انسٹا گرام میں تکنیکی مسئلہ آ گیا۔ تاہم چند گھنٹے بعد سروسز بحال ہو گئیں۔ قبل ازیں دنیا بھر میں میٹا کمپنی کی ویپ اور موبائل ایپلیکیشنز ڈا¶ن ہو گئیں اور صارفین کے فیس بک‘ انسٹا گرام اور فیس بک میسنجر اکا¶نٹ خود بخود بند ہو گئے تھے۔ صارفین نے کہا تھا کہ فیس بک اکا¶نٹ خود بخود لاگ آ¶ٹ ہوئے اور دوبارہ پاس ورڈ لگانے کے باوجود بھی آئی ڈیز بند ہو گئیں اور پاس ورڈ کو غلط قرار دیا تھا۔دنیا کے بیشتر حصوں میں فیس بک، فیس ب±ک میسنجر اور انسٹاگرام اچانک لاگ آو¿ٹ ہو گئے۔ متاثرہ صارفین لاگ ان میں مصروف ہوئے لیکن ناکام رہے، پاکستان میں فیس بک لاگ آو¿ٹ ہونے کا آغاز رات 8 بجے کے بعد شروع ہوا۔ صارفین یہ سوچ کر پریشان ہوگئے کہ ان کا اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا ہے۔