غزہ (آئی این پی) غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی بمباری جاری ہے۔24 گھنٹوں کے دوران مزید124 فلسطینی شہید کر دیئے۔ خان یونس میں اسرائیلی دہشتگردی کے نتیجے میں8 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غزہ میں اسرائیلی فوج کی سفاکیت کے نتیجے میں شہداءکی مجموعی تعداد30 ہزار534 ہوگئی جبکہ72 ہزار افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ ادھر مغربی کنارے میں بھی صیہونی فوج کی کارروائیاں نہ تھم سکیں، جینن، قلقلیا سمیت مختلف علاقوں میں فائرنگ سے کئی فلسطینی زخمی ہوگئے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے غزہ کی صورتِ حال کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں لوگوں کے پاس کھانے، پینے کو کچھ نہیں، غزہ میں امداد پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ امریکی نائب صدر کمیلا ہیرس نے صدر جوبائیڈن کو تجویز دی ہے‘ سیاسی نقصان سے بچنے کیلئے فلسطینیوں کے معاملے پر پالیسی اور بیانات کو کچھ نرم کرنا ہو گا‘ ووٹرز کے غصے اور تنقید کا سیاسی نقصان بھی اٹھانا پڑ سکتا اور اسرائیل کی حمایت کا سیاسی نقصان بھی ہو سکتا ہے۔ سرکاری ملاقاتوں میں کمیلا نے صدر اور وائٹ ہا¶س انتظامیہ پر زور دیا۔ فلسطینیوں کے جانی نقصان میں کمی‘ جنگ بندی کیلئے کام تیز اور ہمدردی میں اضافہ کریں۔
124فلسطینی شہیداسرائیل کی حمایت کا سےاسی نقصان ہوسکتا ہے کملا ہیرس کا جوبائےڈن کو مشورہ
Mar 06, 2024