وزارت عظمی کا منصب سنھبالنے پرامودی پےوٹن کی شہباز شرےف کو مبارکباد

Mar 06, 2024

اسلام آباد نئی دہلی (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی اور روس کے صدر پیوٹن نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر شہباز شریف کو مبارک باد دی ہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر پیغام میں کہا کہ شہباز شریف کو وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ اسلام آباد میں روس کے سفارت خانے نے سوشل میڈیا ایکس پر لکھا کہ روسی صدر نے روس پاکستان تعلقات کی دوستانہ نوعیت پر روشنی ڈالی اور شہباز شریف کو بطور سربراہ حکومت ان کی اہم حیثیت میں ہر کامیابی کی خواہش ظاہر کی۔

مزیدخبریں