وزیراعظم کی کابینہ پر مشاورت جاری‘ اتحادی پارلیمانی جماعتوں کو کل عشایئے کی دعوت

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نئی وفاقی کابینہ کی تشکیل کے لیے مشاورت کا عمل جاری ہے۔ کل وفاقی کابینہ کی تشکیل کا امکان ہے، پارٹی کی سینئر قیادت کابینہ کا حصہ ہوگی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کو عشائیہ کی دعوت دے دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی جانب سے کل تمام اتحادیوں کے اعزاز میں عشائیہ ہوگا۔ مسلم لیگ (ن) اور تمام اتحادی پارلیمانی پارٹیوں کو وزیر اعظم ہاو¿س میں عشائیہ دیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...