لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورد کی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کےلئے اقدامات جاری ہیں اسی سلسلے میں لاہور سمیت مختلف اضلاع کے اہلکاروں کو اوران کے بچوں کو علاج معالجے کےلئے مزید 20 لاکھ روپے سے زائد رقم جاری کر دی گئی ہے۔رواں سال اب تک فورس کی ویلفیئر پر 43 کروڑ 06 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کی جا چکی ہے۔