فیروز والہ( نامہ نگار) تیز رفتاری کی وجہ سے مسافروں سے بھرا رکشہ ایکسل ٹوٹنے کی وجہ سے کوٹ عبدالمالک کے قریب الٹ گیا‘چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں میں عارف ‘وقاص‘غلام مصطفی کو ہسپتال میں منتقل کیا ‘ دو ساکو چوک کے قریب تیز رفتار کار کی زد میں آکر نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔