لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس کے کمپلینٹ سیل میں رواں سال1840درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 1252 نمٹا دی گئیں جبکہ588 پرقانونی کارروائی کی جارہی ہے۔کیپٹل سٹی پولیس آفیسربلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ ایوانِ وزیر اعلیٰ کے ویب پورٹل سے موصول ہونے والی16میں سے15 درخواستوں کو نمٹا دیا گیا ہے۔ سی سی پی او آفس آنے والے846درخواست گزاروں کی616درخواستیں نمٹائی جا چکیں جبکہ230پر کارروائی کی جا رہی ہے۔ بذریعہ ڈاک موصول ہونے والی977 درخواستوں میں سے620پر کارروائی عمل میں لائی جا چکی ہے اور بقایا357پر کام جاری ہے۔ سی سی پی او آفس میں قائم کمپلینٹ سیل ریلیف کی فراہمی میں نہایت اہمیت کا حامل ہے جس کے ذریعے عام آدمی کی شکایات کو برق رفتاری سے نمٹایا جا رہاہے۔