لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس رضا قریشی نے چیف سیکرٹری کوپی ایچ اے میں کلاس 4 کے ملازم کو 18 گریڈ میں ترقی دینے کیخلاف درخواست پر ایک ہفتے میں فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی، درخواست گزار کے وکیل اشفاق احمد ملک نے موقف اپنایا کہ مالی بھرتی ہونے والے جاوید حامد کو گریڈ 18 میں غیر قانونی ترقی دی گئی۔پی ایچ نے اب جاوید حامد کو گریڈ فیلڈ سپروائزر کے نام دیکر 18 گریڈ میں ترقی دیدی،فیلڈ سپروائزر کی تعلیم میٹرک پاس ہے۔