لاہور(نامہ نگار)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی ٹریفک امور کی بہتری کےلئے اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ ٹریفک ریگولیشن اینڈ مینجمنٹ میں گڈ گورننس یقینی بنانے کےلئے تجاویز زیر غور آئیں۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ صوبے کے تمام اضلاع کی شاہرات پر ٹریفک روانی میں حائل رکاوٹوں اور تجاوزات کو ضلعی انتظامیہ کی مدد سے فوری ہٹایا جائے۔ ٹریفک پولیس کو شاہراہوں پر اپنی کارکردگی مزید موثر بنانے کےلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھانا ہو گا،سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں کی مدد سے ٹریفک کی روانی بہتر، عارضی و مستقل تجاوزات کا خاتمہ کریں۔سڑکوں پر حادثات سے بچاو¿ کےلئے ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی ایس او پیز پر سختی سے عمل کروائیں اور ٹریفک پولیس کا ایجوکیشن ونگ شہریوں کو ڈیجیٹل ٹریفک ایپلی کیشن بارے موثر آگاہی دے۔ ریڑھی بان مقرر کردہ مخصوص مقامات کے علاوہ کسی بھی جگہ ٹھیلے ہرگز نہ لگائیں۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی اورپولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کی پیش کردہ درخواستیں سن کر ریلیف بارے احکامات جاری کئے۔انہوںنے کہاکہ پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر اولین ترجیح ہے،ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں۔ تمام افسران پولیس ملازمین کی پیش کردہ درخواستوں پر فوری ایکشن کے ذریعے ہر ممکن ریلیف فراہم کریں۔