مستحقین کی فزیکل ویری فیکیشن کی جارہی ہے: محمد ذوالقرنین 

 سیالکوٹ (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے نگہبان رمضان پیکج کے تحت سیالکوٹ میں راشن کی ڈور ٹو ڈور تقسیم کا سلسلہ شروع کردیا گیا اور ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے راشن کی ڈور ٹو ڈور ترسیل کے عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ مستحقین کی فزیکل ویری فیکیشن کی جارہی ہے اور ضلع سیالکوٹ میں ایک لاکھ اٹھارہ ہزار 336 نگہبان رمضان پیکج کے تحت راشن کے حقدار ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو ٹیموں کی مدد سے 87 ہزار حقدار کی فزیکل ویری فیکیشن مکمل کرلی گئی اور رمضان پیکج آن لائن ریڈ ایبل بیگ میں حقداروں کی دہلیز پر مہیا کیا جارہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن