گجرات ( نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ک کالا چک، ساروکی اور کچہری روڈ کا دورہ کیا اور جاری صفائی مہم کا جائزہ لیا اور افسران و عملہ کو ضروری ہدایات دیں اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر صفدر ورک نے کہا کہ وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر پنجاب بھر کی طرح ضلع گجرات میں بھی محکمہ لوکل گورنمنٹ کی جانب سے ''صاف ستھرا پنجاب'' مہم کا آغاز کردیا ۔ نگہبان رمضان پیکج کے تحت ضلع بھر میں راشن ڈیلیوری کا آغاز کردیا گیا ہے، 20 مارچ تک تصدیق شدہ مستحق افراد کے گھر راشن ڈیلیوری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، راشن عزت و احترام کے ساتھ ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں مستحق افراد کی دہلیز پر پہنچائیں گیڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے علیٰ الصبح سبزی و فروٹ منڈی گجرات دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے منڈی کے مختلف حصوں میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا
گجرات:ڈپٹی کمشنرکالا چک، ساروکی اور کچہری روڈ کا دورہ
Mar 06, 2024