گجرات ( نامہ نگار ) فاطر العقل نے گھر جلا دیا خودکشی کی کوشش پولیس اہلکار نے ناکام بنا دی تفصیل کے مطابق محلہ ڈھلی کے رہائشی فاطر العقل مومن خاں نے اپنے گھر کی بالائی منزل کو دیا سلائی کے ذریعے آگ لگا دی اورچھت پر چڑھ کر بجلی کی تاروں کو چھو کر خودکشی کی کوشش کی جس پر اہل علاقہ اکٹھے ہو گئے اور پولیس کو اطلاع دیدی چوکی انچارج کابلی گیٹ جبار خا ں نے اسے ایسا کرنے سے منع کیا اور بچانے کی کوشش کی تو مومن خاں نے پولیس اہلکاروں اور اہل علاقہ کر لاٹھیاں برسانا شروع کر دیں تاہم چوکی انچارج جبار نے ہمت جرات کا مظاہر ہ کرتے ہوئے مومن خاں کو قابو کر کے بحفاظت نیچے اتار لیا