پی ایس ایل :آج 2میچوں کا فیصلہ 

Mar 06, 2024

لاہور(سپورٹس رپورٹر ) پاکستان سپر لیگ میںآج مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا ۔ دونوں میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے ۔ آج22ویں میچ میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ، میچ دن2بجے شروع ہو گا ۔ کراچی کنگز کو شان مسعود لیڈ کریں گے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جارح مزاج بیٹر رائلی روسو کی قیادت میں میدان میں اترےگی۔

مزیدخبریں