کراچی،بے روزگار،مقروض باپ نے 3بچوں سمیت خود کو آگ لگالی،نارتھ کراچی کے علاقے میں پٹرول چھڑ ک کرآگ لگانے کے واقعہ میں عارف ،5سالہ حوریہ،4سالہ ایمان اور3سالہ غلام حسین جھلس گئے۔تینوں بچوں کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اور بچوں کے باپ عارف عارف کو سول ہسپتال میں داخل کروا دیاگیاجہاں سب کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ عارف نے اپنے بچوں کو گھر کے قریب آکلیند گراوٴنڈ میں لیجاکر انہیں آگ لگائی اور خود سوزی کی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔عارف فروٹ کا ٹھیلا لگاتا ہے اور اس نے دو شادیاں کر رکھی ہیں۔ خود سوزی کی کوشش کرنے والے عارف نامی شخص کے سوتیلے بیٹے امان نے بتایا کہ جھلسنے والے تینوں بچے عارف کی سگی اولاد ہیں، جھلسنے والے بچوں کی والدہ کا8 ماہ قبل انتقال ہوگیا تھا۔ اس حوالے سے عارف کی ساس کاکہنا تھا کہ عارف بچوں کو لیکر گھر سے نکلے ہمیں کہا باہر جا رہا ہوں ، پھر ہم نے دیکھا کہ گراوٴنڈ میں جاکر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی، ہم پیچھے بھاگ کر گئے۔ پھر محلے والے بھی جمع ہوگئے، اور پھر انھیں اسپتال منتقل کیا۔خاتون نے مزید بتایا کہ عارف کی طعبیت بھی خراب رہتی تھی، کسی مولوی سے علاج کروا رہے تھے۔تینوں بچے عارف کی پہلی بیوی سے ہیں جوکہ انتقال کرگئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عارف اور بچے دوسری بیوی کے ساتھ رہ رہے تھے، عارف کوئی کام نہیں کرتا، لوگوں کا مقروض بھی تھا۔عارف کے سوتیلے بیٹے امانَ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسکا باپ ذہنی طور پر پریشان تھا۔عارف کے سوتیلے بیٹے حماد نے جناح اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم کام پر تھے جب واقعے کی اطلاع ملی، والد کو پیسوں کی کوئی پریشانی نہیں تھی، ہم کماتے اور والد کا خرچہ پورا کرتے ہیں، تین چار دن سے والد پریشان تھے، وہ راتوں کو اٹھ کر بیٹھ جاتے تھے، کھانا بھی صحیح نہیں کھا رہے تھے۔ امان نے مزید بتایا کہ گھرمیں کھانا کھانے کے بعد وہ بچوں کو لیکر نیچے اترے، والد نے یہ انتہائی قدم کیوں اٹھایا، ہمیں نہیں معلوم۔یاد رہے کہ کراچی میں 23 جنوری کو بھی وائر لیس گیٹ کے پاس اسی طرح کا دلخراش واقعہ پیش آیا تھا، جہاں تھانہ ایئرپورٹ کی حدود میں فلک ناز اپارٹمنٹ کے رہائشی احسن رضا رضوی نے تین بچوں جبرائیل ، میکائیل اور بچی امہ ہانی اور اہلیہ ندا رضوی کی جان لے لی تھی۔
کراچی،بے روزگار،مقروض باپ نے 3بچوں سمیت خود کو آگ لگالی
Mar 06, 2024 | 12:55