اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے چیلنجز ان ملٹری میڈیسنز سیمینار میں شرکت کی۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سیمینار میں اظہار خیال بھی کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے صحت کے شعبہ میں نئے ابھرتے چیلنجز، وبائی امراض اور انسانی مسائل پر بات کی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے ایس سی او ممالک میں ملٹری میڈیسن شعبہ میں تعاون اور تیاری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم اور مسلح افواج ایس سی او میں شراکت داری کو قدر کی نظر سے دیکھتی ہیں، پاکستان تنظیم کے ساتھ تعاون کے فروغ کا خواہشمند ہے۔ پاکستان قوم اور مسلح افواج ایس سی او کے ساتھ شراکت داری پر فخر کرتے ہیں۔ اجتماعی تیاریوں اور جوابی حکمت عملی میں ایس سی او ممالک کے درمیان کثیر الجہتی تعاون مضبوط بنانا ہے، اس تعاون کو وسعت دینے کیلئے پرعزم ہیں۔
ایس او سی ممالک کے درمیان کثیر الجہتی تعاون مضبوط بنانا ہے: جنرل ساحر شمشاد
Mar 06, 2024