پیشرفت الیکشن 2018ءکا ری پلے‘ اتوار کو امریکی سفارتخانے تک غزہ مارچ: سراج الحق

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ مظلومین غزہ کے حق میں 10مارچ کو اسلام آباد آب پارہ چوک سے امریکی سفارت خانہ تک مارچ ہو گا۔ پاکستانی خواتین سمیت پوری دنیا کو اپیل کرتا ہوں کہ خواتین کے عالمی دن کو فلسطینی عوام اور خصوصی طور پر غزہ کی ماو¿ں، بہنوں، بیٹیوں کے نام پر منایا جائے۔ نومنتخب وزیراعظم نے پہلی تقریر میں اہل فلسطین کا نام تک نہیں لیا، قوم نے جن سے جان چھڑانے کے لیے ووٹ دیے فارم 47 کے ذریعے انہیں ہی مسلط کر دیا گیا۔ الیکشن 2024ءالیکشن 2018ءکا ایکشن ری پلے تھا، جنہیں دھاندلی پر شکایات ہیں وہ اسمبلی چھوڑ کر جماعت اسلامی کے احتجاج کا حصہ بنیں، ہمارا مینڈیٹ چرایا گیا، ہم اپنے سمیت سب کا حق مانگتے ہیں۔ متاثرین کی نمائندگی پر مشتمل عدالتی کمشن کے ذریعے الیکشن آڈٹ کرایا جائے۔ 10فروری سے چیف الیکشن کمشنر کے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیکرٹری جنرل امیر العظیم، ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اصغر بھی موجود تھے۔ سراج الحق نے کہا کہ مجلس عاملہ نے ملک کی سیاسی اور غزہ کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ 25 کروڑ عوام کرب میں مبتلا ہیں، الیکشن نتائج عوام کے ووٹوں کے برعکس تشکیل دئیے گئے۔ کروڑوں میں سیٹیں خریدی گئیں، پہلے ووٹ چوری ہوتے تھے اب نتائج چوری ہونے لگے۔ اسمبلی اجلاس کی ابتدا گالی گلوچ سے ہوئی، عہدوں کی بندر بانٹ ہو رہی ہے۔ مہنگائی، بجلی، گیس کے بلوں کی وجہ سے ہر شخص بے حد پریشان ہے، انصاف کا کوئی دروازہ نہیں مل رہا۔ حکمران پارٹیوں نے تین سو یونٹ مفت بجلی کا وعدہ کیا تھا، مارچ کے مہینہ سے آغاز کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...