لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی نے صدارتی الیکشن پر جشن مفاہمت منانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں پی پی لاہور کا اہم اجلاس ماڈل ٹاون میں ہوا۔جس کے مہمان خصوصی چودھری اسلم گل تھے۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ صدور زاہد ذوالفقار،آصف ناگرہ،عاطف رفیق،امجد جٹ کے علاوہ انفارمیشن سیکرٹری فائزہ ملک،فنانس سیکرٹری اشرف خان،نائب صدور عزیز ملک،نصیر احمد،عامر نصیر بٹ،چودھری ریاض اور عارف خان نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیپلز پارٹی لاہور 9مارچ کو چیئرنگ کراس پر کیمپ لگائے گی اورصدر مملکت آصف علی زرداری کی جیت کی خوشی میں پنجاب اسمبلی کے اندر اور باہر مٹھائی تقسیم کی جائےگی۔چودھری اسلم گل نے اجلاس سے خطاب کرتے ہویے کہا کہ نتیجے کا اعلان ہونے پر شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔جیالے اپنے منتخب صدر کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے چیئرنگ کراس پہنچیں۔اسلم گل نے مذید کہا کہ آصف علی زرداری مفاہمت کے بادشاہ ہیں۔ان کی تقرری سیاسی استحکام کا باعث بنے گی۔ہمیں پاکستان کو درپیش چیلنجز کا مل کر مقابلہ کرنا ہے۔