پنجاب میں نمونیا سے مزید 4 بچے دم توڑ گئے 

Mar 06, 2024

لاہور (آئی این پی) پنجاب میں خطرناک نمونیا نے مزید 4 بچوں کی زندگیاں نگل لیں۔ پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا کے 316 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ لاہور میں ایک روز کے دوران 87 نئے کیسز سامنے آئے۔ لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے 2 بچوں کی ہلاکت ہوئی۔ یاد رہے کہ پنجاب میں رواں سال نمونیا سے 462 اموات ہوئی ہیں اور 36 ہزار 712 کیسز سامنے آئے۔ دوسری جانب لاہور میں رواں سال نمونیا سے 75 ہلاکتیں ہوئیں اور 8 ہزار 276 کیسز رپورٹ ہوئے۔

مزیدخبریں