کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے میں ماہی گیروں کی کشتی ڈوب گئی ترجمان کوسٹل میڈیا سنٹر کمال شاہ کے مطابق ماہی گیروں کی کشتی ٹھٹھہ، کراچی کے بیچ حجامو کریک کے قریب سمندر میں ڈوبی، جس سے 45 ماہی گیر ڈوب گئے جن میں سے 32 ماہی گیر بحفاظت گھر پہنچ گئے۔ باقی 13 ماہی گیر ابھی تک نہیں مل سکے جن کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ پی پی ایم این اے رفیع اللہ نے کہا ہے کہ صوبائی، وفاقی حکومتیں ماہی گیروں کی تلاش میں تعاون نہیں کر رہیں۔ لاپتہ ماہی گیروں کے اہلخانہ اپنے پیاروں کیلئے پریشان ہیں۔
ٹھٹھہ کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 ماہی گیر لاپتہ ،32 بچا لیے گئے
Mar 06, 2024