نارووال (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ میڈیا، سول سوسائٹی اور عوامی نمائندوں کو ملکر ضابطہ اخلاق بنانا چاہئے۔ معیشت کیلئے نیشنل ایکشن پلان کی ضرورت ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں آنے والے وقت میں مولانا فضل الرحمٰن کو قائل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم غیر آئینی ہے تو صدر سے پوچھیں انہوں نے حلف کیسے لیا؟ اس کا مطلب ہے انہوں نے غلطیوں سے سبق نہیں سیکھا، ان کی پارٹی کہتی ہے غلامی کے خلاف ہیں لیکن ملک کو غلامی کی طرف دکھیل رہے ہیں۔ ہم بھی جیل میں رہے لیکن عدالتوں میں بے گناہی ثابت کر کے رہا ہوئے، ہم نے کسی آئی ایم ایف، یورپی یونین، امریکہ کو خطوط نہیں لکھے، میرے جسم میں گولی ہے مارنے والا سمجھتا تھا کہ میں نے کوئی تو ہین کی۔
معیشت کیلئے نیشنل ایکشن پلان کی ضرورت ہے: احسن اقبال
Mar 06, 2024