لمبے کان والے الو کی نسل کو خطرہ، پرندوں کو زہر دیے جانے کا شبہ

Mar 06, 2024 | 14:46

سربیا میں لمبے کان والے الو کی نسل کو خطرہ لاحق ہوگیا کیونکہ پرندوں کو زہر دے کر ختم کیے جانے کا شبہ ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سربیا کا شمال مشرق شہر کیکندا پرندوں پر نگرانی کا کام کرتا ہے جسے لمبے کان والے الوں کا دارالحکومت کہا جاتا ہے۔کیکندا ایک چھوٹا شہر ہے جہاں الو سردیوں کے موسم میں رُخ کرتے ہیں اور درختوں پر اپنا بسیرا کرلیتے ہیں تاہم مقامی ماہرین حیاتیات کی جانب سے یہ وارننگ دی گئی ہے کہ لمبے کان والے الو کی نسل کو خطرہ ہے کیونکہ حالیہ کچھ دنوں میں کھیتوں میں 800 کے قریب پرندے مردہ پائے گئے ہیں۔بڑی تعداد میں پرندوں کی موت پر ماہرین کی جانب سے یہ خیال کیا جارہا ہے کہ ان پرندوں کو زہر دیا گیا ہے، مرنے والے پرندوں میں rooks اور jackdaws (کووں کی نسل) شامل ہیں۔

مزیدخبریں