ایشیا کی امیر ترین شخصیت مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے کی شادی پر پانی کی طرح پیسہ بہائے جانے کے سبب دنیا کی افسانوی شادی قرار دی جارہی ہے۔حال ہی میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے قبل کی تین روزہ تقریبات (پری ویڈنگ سیلیبریشن) کا اختتام ہوا جس سے متعلق بلومبرگ اکنامک ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ شادی کی تقریبات پر اب تک 100ملین ڈالر کی رقم خرچ کی جا چکی ہے۔بھارتی شہر جام نگر میں ہونے والی پری ویڈنگ تقریبات میں بھارت اور دنیا بھر کے معروف ترین فنکاروں اور گلوکاروں نے نہ صرف شرکت کی بلکہ پرفارم بھی کیا، ان تقریبات کا تو اختتام ہوگیا ہے لیکن اب بھارتی میڈیا پر امبانی فیملی کی دونوں بہوؤں کو شادی سے قبل ہی دیے جانے والے مہنگے ترین تحائف کے چرچے ہیں۔نیتا امبانی نے بڑی بہو کو شادی پر کونسا مہنگا ترین تحفہ دیا تھا؟مکیش امبانی اور نیتا امبانی کے بڑے بیٹے آکاش امبانی کی شادی شلوکا مہتا سے 9 مارچ 2019 کو ممبئی میں ہوئی تھی، اس موقع پر نیتا امبانی نے اپنی بہو شلوکا کو شادی کے تحفے کے طور پر 91 ہیروں سے جڑا 451 کروڑ روپے کا ہار دیا تھا۔
407 قیراط سے تیار کردہ ڈائمنڈ کے ہار کو گنیز ورلڈ ریکارڈ نے دنیا کا سب سے قیمتی ہار قرار دیا تھا، ہار کا ڈیزائن لبنانی جیولر معاواد نے تیار کیا تھا۔بھارتی میڈیا پر بتایا جارہا ہے کہ ساس سسر یعنی نیتا اور مکیش امبانی اپنی ہونے والی چھوٹی بہو رادھیکا مرچنٹ کو بھی اتنا ہی قیمتی تحفہ دینے کے حق میں ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق نیتا امبانی نے رادھیکا مرچنٹ کو اپنا خوبصورت موتیوں اور ہیرے کا چوکر تحفے میں دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس ہار کو نیتا امبانی نے مکیش امبانی کی بھانجی ایشیتا سالگاکور کی کاک ٹیل پارٹی میں پہنا تھا، اس سے قبل یہی ہار نیتا امبانی سونم کپور کی شادی کے استقبالیہ میں بھی پہن چکی ہیں۔