دوران پرواز ہوائی جہاز پرآسمانی بجلی گرنےکا خوفناک منظر

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ایک طیارے پرآسمانی بجلی کے گرنے کا منظر دکھایا گیا ہے۔ یہ واقعہ وینکوورکے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے کے فوراً بعد پیش آیا جب آسمانی بجلی طیارے سے ٹکرا گئی۔فوٹیج شیئر کرنے والے نوجوان نے سٹی نیوز کو بتایا کہ یہ واقعہ 3 مارچ کو شام 7.30 بجے سے کچھ دیر پہلے پیش آیا تھاطیارہ ایئر کینیڈا کا ہے اور لندن کے ہیتھرو ہوائی اڈے کی طرف جا رہا تھا جب بجلی گرنے سے پہلے وینکوور کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اڑان بھرتے دیکھا گیا۔ بجلی گرنے سے آسمان روشن ہوگیا۔تاہم طیارے نے بہ ظاہر متاثر ہوئے بغیر اپنا سفر مکمل کر لیا۔

سال میں ایک یا دو بار
یہ قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں نیشنل ویدر سروس کے مطابق مسافر طیارے عام طور پر سال میں ایک یا دو بار آسمانی بجلی کا سامنا کرتے ہیں۔

لیکن ایجنسی کے مطابق طیاروں کو کنڈکٹیو راستوں کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ انہیں آسمانی بجلی سے نقصان نہ پہنچے۔

تاہم ہوائی جہاز کی فضا میں موجودگی ارد گرد کے برقی میدان کو بڑھاتی ہے اور اسے گرج چمک کے لیے عام بناتی ہے، جس کی وجہ سے ہوائی جہاز کو آسمانی بجلی گرنا آسان ہو جاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن