نیتن یاہو اور بینی گینٹزکے درمیان تنازعہ لندن تک پہنچ گیا

ایسا لگتا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو اور ان کے وزیر دفاع بینی گینٹز کے درمیان تنازع امریکی دارالحکومت واشنگٹن سے برطانوی دارالحکومت لندن تک پہنچ گیا ہے۔امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے دورے کے بعد گینٹزنیتن یاہو کی پیشگی منظوری کے بغیر لندن میں برطانوی حکام سے ملاقات کریں گے۔عبرانی چینل 12 نے انکشاف کیا کہ نیتن یاہو کے دفترنے برطانوی دارالحکومت لندن میں اسرائیلی سفارت خانے کو وزیردفاع بینی گینٹز کے دورے میں مدد نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔چینل کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو گینٹز کے امریکہ اور برطانیہ کے موجودہ غیر ملکی دورے پر ناراض ہیں۔واشنگٹن میں اسرائیل کے سفیرمائیک ہرزوگ کی جانب سے دورے کے دوران گینٹزکی مدد نہ کرنے کا حکم دینے کے بعد ان سے لندن میں سفارت خانے کو ہدایت کی کہ وہ گینٹز کے دورے کے کسی بھی پہلو میں مدد نہ کرے اور نہ ہی ان کی سکیورٹی کےحوالے سے کوئی اقدام کیا جائے۔مبصرین کے مطابق یہ پوزیشن حماس کے ساتھ اس کی جنگ کے تقریباً پانچ ماہ بعد ملک کی قیادت کے اندر بڑھتے ہوئے دراڑ کی نشاندہی کرتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن