رونے دھونے سے کچھ نہیں بدلے گا، چیلنج قبول کرتےہوئے آگے بڑھنا ہے : شہباز شریف

Mar 06, 2024 | 17:37

ویب ڈیسک

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معاشی صورتحال پاکستان کے لئے زندگی اورموت کا مسئلہ ہے، رونے دھونے سے کچھ نہیں بدلے گا، چیلنج قبول کرتےہوئے آگے بڑھنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت معاشی صورتحال اور ایف بی آرکی آٹومیشن پراجلاس ہوا . جس میں معاشی نظام کی اصلاح اورحکومتی اخراجات میں کمی کیلئے جامع سفارشات طلب کرلی گئیں۔اجلاس میں ایف بی آر کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن اور آٹومیشن کےعمل کے فوری آغازکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئے دنیا کا بہترین ماڈل اپنایا جائے۔وزیراعظم نے بہترین خدمات کےفوری حصول کے امکانات کا جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹریک اینڈٹریس سسٹم کیلئے میرٹ پرقابل لوگ لائےجائیں، وزارت داخلہ اسمگلنگ کےخاتمےکیلئے پوری قوت سے کام کرے گی، مسلح افواج بھرپور معاونت کرے گی اور خود نگرانی کروں گا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معاشی صورتحال پاکستان کےلئےزندگی اورموت کامسئلہ ہے، ماضی میں جو ہوگیا اس سےہم سبق سیکھ کر آگے بڑھیں، رونے دھونے سے کچھ نہیں بدلے گا،چیلنج قبول کرتے ہوئے آگےبڑھناہے۔انھوں نے مزید کہا کہ ادھار کی زندگی سےنجات حاصل کرنے کی راہ اختیارکرناہوگی، ملک کودرپیش حالات کےسب ذمہ دارہیں جبکہ قابل لوگ ہرجگہ ہیں، آج درست راستے پر سفرشروع کیا تو جلد کامیابی کی منزل سےہمکنارہونگے۔اجلاس میں کہا گیا کہ پیشہ ورانہ قابلیت رکھنے والے افسران کو انعامات دیں گے ، ریونیو دینے اورغیرمعمولی ریونیو جمع کرنے والوں کو انعام دینے پر غور ہے۔وزیراعظم نے شمشاداختر،سیکریٹری خزانہ امداداللہ اورٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ڈیفالٹ سےبچانےکی بنیادہم رکھ کر گئے تھے، ٹیم نےمحنت سے آگے بڑھایا. شمشاداخترکی میرٹ پالیسی سےبہت متاثرہوں۔

مزیدخبریں