آرمی چیف کا ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ، حیدر ٹینک کی تقریب رونمائی میں شرکت

Mar 06, 2024 | 20:00

ویب ڈیسک
آرمی چیف کا ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ، حیدر ٹینک کی تقریب رونمائی میں شرکت
آرمی چیف کا ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ، حیدر ٹینک کی تقریب رونمائی میں شرکت
آرمی چیف کا ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ، حیدر ٹینک کی تقریب رونمائی میں شرکت

راولپنڈی:   انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ایچ آئی ٹی میں حیدر ٹینک کی تقریب رونمائی میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں عوامی جمہوریہ چین کے سفیر اور چینی سرکاری کمپنی نورینکو کے اہم حکام بھی شریک ہوئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق حیدر ٹینک چینی کمپنی نورینکو اور پاکستان کی مختلف صنعتوں کے اشتراک سے مقامی طور پر تیار کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق حیدر ٹینک جدید ترین ٹیکنالوجی، فائر پاور، تحفظ اور تدبیر کی خصوصیات کا حامل ہے، آرمی چیف کو حیدر ٹینک کی تکنیکی صلاحیتوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے تکنیکی سنگ میل کی کامیابی پر افسران اور افرادی قوت کے عزم کو سراہا۔اس سے قبل ہیوی انڈسٹریل کمپلیکس آمد پر چیئرمین ایچ آئی ٹی نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا استقبال کیا۔

مزیدخبریں