امریکی ریاست الینائی کے ایک غوطہ خور نے جھیل کی تہہ سے تقریباً 200 ایپل واچ (گھڑیاں) نکالی ہیں اور ساتھ ہی گھڑیوں کے مالکان کو خبر دار کیا کہ وہ اصل گھڑیوں کی بینڈز کے ساتھ سوئمنگ پر نہ جائیں۔
ڈیرک لینگوز جو کہ ایک پورٹ بیرنگٹن اسکوبا غوطہ خور ہیں انکا ذریعہ معاش ایک میٹل ڈیٹکٹر ہے جس کو استعمال کرکے وہ انڈیانا چین او لیکس سے کھوئی ہوئی اشیا برآمد کرتے ہیں۔اس نے بتایا کہ اپنی تیراکی کے دوران اسے جھیل کی گہرائی سے 200 ایپل کی اسمارٹ گھڑیاں ملی ہیں۔ ڈیرک لینگوز جو کہ اسکوبا بیئر ڈائیونگ ریکوری سروس کے آپریٹر ہیں۔
اس نے کہا کہ ملنے والی تمام گھڑیوں پر انکے اصل بینڈز لگے ہوئے تھے۔ اس نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ اسپورٹس بینڈز کے ساتھ پانی میں جانے والے اسٹے نہیں کرسکتے۔