دبئی (اے ایف پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگٹ نے احسان مانی کی ان خبروں کی تردید کی ہے کہ پاکستان کو ورلڈ کپ 2011ء کی میزبانی سے سیاست کرکے محروم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی نے سکیورٹی خدشات پر ورلڈ کپ کو پاکستان سے منتقل کیا۔