سعودی ڈاکٹر نے خون کی کمی میں مبتلا گردے کے مریضوں کیلئے ”آرتھر بوجن“ نامی نئی دوا تیار کر لی

مکہ مکرمہ (مبشر لون استادانوالہ سے) سعودی وزرات صحت کے ایک عہدیدار کے مطابق ایک سعودی ڈاکٹر نے خون کی کمی میں مبتلا گردے کے مریضوں کے لئے نئی دوا دریافت کی ہے جو 6 ماہ بعد تیار ہو کر مارکیٹ کے حوالے کر دی جائے گی۔ گردے کی پیوند کاری کی سعودی انجمن کے سربراہ پروفیسر جمال الوکیل نے صحافیوں کو بتایا کہ نئی ٹیبلیٹ کا نام آرتھر بوجن ہو گا۔ گردے کے جن مریضوں کو ہر تین ماہ میں خون تبدیل کرنا ہوتا ہے وہ ایک ماہ میں ایک بار گولی استعمال کریں گے یہ گولی خون میں سرخ خیلے پیدا کرنے والے ہارمون کا کام انجام دے گی۔

ای پیپر دی نیشن