سابق قومی کرکٹرسرفرازنواز کی جانب سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اعجازبٹ کے خلاف دس کروڑ روپے ہرجانے کی درخواست پرکیس کی سماعت تین جون تک ملتوی کردی گئی ۔

اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد  اکمل خان کی عدالت میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ملک ذوالفقارایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور وکالت نامہ جمع کروایا۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفرازنواز کا کہنا تھا کہ اعجاز بٹ نے ان پر بے بنیاد الزام لگایا تھا جس پر ان کے خلاف دس کروڑ دس لاکھ ہرجانے کا دعویٰ کیا گیا ہے اوراگر یہ پیسے مل گئے تو میں ان میں سے ایک روپیہ بھی اپنے پاس نہیں رکھوں گا بلکہ پانچ کروڑ اسلام آباد بار جبکہ پانچ کروڑ ویلفیئر آف سپورٹس کو دوں گا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں پر پابندی کے خلاف جلد ایک درخواست دائر کریں گے ۔

ای پیپر دی نیشن