حج اورعمرے کا انتظام پرائیویٹ ٹورآپریٹرزکے حوالے کیے جانے کے بعد سے زائرین سے دھوکہ دہی اورفراڈ کے واقعات میں اضافے کے پیش نظروفاقی حکومت نے قانون سازی کے لئے ایکٹ کی تیاری شروع کی ہے ۔ وزارت مذہبی امورکے ترجمان کے مطابق حج عمرہ ایکٹ کی تیاری کا مقصد پرائیویٹ ٹورآپریٹرزکو قانون کے دائرے میں لانا اورزائرین کو قانونی تحفظ فراہم کرنا ہے ۔ وزیراعلی سندھ کے مشیرمفتی فیروزالدین ہزاروی نے وقت نیوز کو بتایا ہے کہ حج عمرہ زیارت ایکٹ کی تیاری کی ہدایت وزیراعظم نے کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قوانین کی تیاری کے بعد زائرین سے دھوکہ دہی کے واقعات کا ازالہ ہوگا اور ملوث ٹورآپریٹرزکے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔