برطانیہ کے عام انتخابات میں چھ سو انچاس سیٹوں کے لیے پولنگ جاری ہے۔

May 06, 2010 | 16:18

سفیر یاؤ جنگ
برطانیہ میں پارلیمنٹ کے ایوان زیریں ہاؤس آف کامنز کے لیے انگلینڈ، سکاٹ لینڈ، ویلز اور نادرن آئرلینڈ میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ ووٹنگ سے قبل ایک ماہ تک ملک کی تین بڑی سیاسی جماعتوں لیبر، کنزرویٹو اور لبرل ڈیموکریٹس پارٹیوں نے جوش و خروش سے انتخابی مہم چلائی۔ برطانوی پارلیمنٹ کی ساڑھ چھ سو نشستوں کے لیے چار ہزار سے زیادہ امیدوار میدان میں ہیں ۔ جبکہ ووٹروں کی مجموعی تعداد چار کروڑ چالیس لاکھ ہے جس میں سے ایک چوتھائی کے قریب اپنا حق رائے دہی پوسٹل بلیٹ کے ذریعے استعمال کر چکے ہیں۔ حکومت بنانے کے لیے کسی بھی جماعت کو کم از کم تین سو چھبیس نشستوں پر کامیابی کی ضرورت ہے۔ انتخابی جائزوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ تینوں بڑی جماعتوں میں سے کوئی بھی اس ہدف تک پہنچنے میں کامیاب نہیں ہو سکے گی۔  مبصرین کا بھی یہی کہنا ہے کوئی جماعت واضح اکثریت حاصل نہیں کر سکے گی اور ایک معلق پارلیمان وجود میں آئے گی۔ لیکن کنزرویٹو پارٹی دوسری دو جماعتوں سے بہتر پوزیشن میں نظرآتی ہے۔
مزیدخبریں