یونان کے معاشی بحران کے باعث ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں بھی زبردست مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

May 06, 2010 | 18:04

سفیر یاؤ جنگ
آج کاروبارکے آغاز پرجاپانی سٹاک مارکیٹ میں دو ماہ کے دوران پہلی مرتبہ تین فیصد کمی دیکھی گئی جبکہ جنوبی کوریا کی سٹاک مارکیٹ بھی دو اعشاریہ تین فیصد گر گئی ۔ ہانگ کانگ سٹاک مارکیٹ کا بھی اعشاریہ سات پانچ فیصد مندی سے آغاز ہوا جبکہ چینی سٹاک مارکیٹ میں اعشاریہ پانچ پانچ فیصد کمی دیکھی گئی ۔ یونان کے شدید معاشی بحران نے یورپ سمیت دنیا بھرکی سٹاک مارکیٹوں کو متاثر کیا ہے ۔ آئی ایم ایف نے یونان کے لیے چھپن ارب ڈالر کے معاشی پیکج کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ جرمنی سمیت متعدد یورپی ممالک بھی فنڈز فراہم کرنے پر راضی ہو چکے ہیں ۔
مزیدخبریں