مارگلہ کی پہاڑیوں سے آنے والے جنگلی سؤرکو سپریم کورٹ کی پارکنگ میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے سی ڈی اے کےعملے نے اس کو مارا پیٹا جس سے وہ زخمی ہو گیا۔ اور بپھر کر وہاں موجود لوگوں کو زخمی کردیا۔ زخمیوں کو سپریم کورٹ کی ڈسپنسری سے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد این آئی ایچ جبکہ ذیادہ زخمی ہونے والوں کو پمزمنتقل کر دیا گیا۔ زخمی کیمرہ مینوں میں وقت نیوز کے کیمرہ مین کاشف عباسی اورتین دیگر کیمرہ مین نعیم، منصور، ناصراور تین دیگر افراد شامل ہیں۔ سؤر زخمی حالت میں عدالت کی عمارت سے فرارہوگیا۔ وکلاء نے مطالبہ کیا ہے کہ چیئرمین سی ڈی اے کو طلب کرکےاس معاملے پر باز پرس کی جائے۔