پشاور پولیس نے خودکش حملہ آور کو ساتھی سمیت گرفتار کرکےان کے قبضے سے خود کش جیکٹ برآمد کرلی اورتباہی کا بڑامنصوبہ ناکام بنا دیا۔

پولیس لائن پشاور میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن کریم خان نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ پولیس نے  اٹھارہ،انیس سال کی عمر کے خود کش بمبار کوپشاور کےعلاقہ ٹاؤن سے گرفتارکیا ہے۔ گرفتار نوجوان کا نام انور ہے اور اس کا تعلق اورکزئی ایجنسی سے ہے۔ ایس ایس پی کا کہناتھا کہ خودکش کا ساتھی ہارون الرشید جو پشاور کی ایک نجی یونیورسٹی کا طالب علم ہے کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ کریم خان نے بتایا کہ خودکش بمبار کے قبضے سے برآمد ہونے والی خودکش جیکٹ آٹھ کلوبارودی مواد سے بھری تھی۔ ان کا نشانہ ٹاون میں اہم تنصبات یا اہم شخصیات ہوسکتی تھیں۔ اس موقع پر خود کش جیکٹ اور ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن